چائے، جیل اور جلسے — نیا پاکستان کا نیا سین PART 2

کہانی کا آغاز ہوتا ہے مریم نواز کے نئے جلسے سے، جہاں وہ کہتی ہیں:

"ہم نے مہنگائی کو قابو میں کر لیا ہے... بس آٹے کی لائن میں تھوڑا صبر کریں!"

لوگ تالیاں بجانے کے بجائے موبائل نکال کر TikTok ویڈیوز بنانے لگتے ہیں۔

اسی دوران، شہباز شریف لندن سے وڈیو کال کرتے ہیں:

"پنجاب میں اب ہر گلی میں Metro ہوگی، خواہ گلی 3 فٹ کی ہی کیوں نہ ہو!"

شیخ رشید کسی خالی ویرانے میں مائیک لے کر Live آ جاتے ہیں:

"پروگرام تو وار گیا... لیکن حکومت کو Signal ابھی تک نہیں آیا!"

عمران خان، جو جیل میں بیٹھے ہیں، اپنے وکیل کو کہتے ہیں:

"کیمرہ آن کرو، خطاب کرنا ہے!"

پھر ویڈیو لیک ہوتی ہے جس میں خان صاحب کمر پر تولیہ باندھ کر کہہ رہے ہوتے ہیں:

"یہ جو میری قوم ہے نا... یہ کسی کو معاف نہیں کرے گی، خاص طور پر نیب کو!"

اسی دوران، نواز شریف ایک نئی فائل لے کر لندن میں اعلان کرتے ہیں:

"میں واپس آ رہا ہوں، لیکن صرف Business Class میں!"

اچانک عوام کے درمیان سے آواز آتی ہے:

"باقی سب ٹھیک، بس بجلی کا بل کون دے گا؟"

اور اس پر سب رہنما بیک وقت چلاتے ہیں:

"پروگرام تو وار گیا!"
Facebook Twitter